'ہماری شرکت کے بغیر ہماری نمائندگی نہیں ہو سکتی' معذوری کے حقوق کی تحریک کا ایک بنیادی عقیدہ ہے، جو معذور افراد کیلئے کیے جانے والی کسی بھی کام یا اختراع میں ان کی مکمل شرکت کی ضرورت کی وضاحت کرتا ہے۔ اس ماڈل کے اظہار کے طریقوں میں ایک طریقہ Fable کے ساتھ ہماری شراکت ہے، جو کہ معذوری کے حامل افراد کی طرف سے تقویت یافتہ ایک ایکسیسبلٹی پلیٹ فارم ہے۔ #Fable کی ٹیم، ہماری داخلی able# کمیونٹی کے ساتھ جو کہ معذوری یا نیورو ڈائیورجنس کے حامل ملازمین کا ایک گروپ ہے، سے اس پلان کے ہر مرحلے پر مشاورت کی گئی تھی۔
Fable کی مدد سے، Spotify نے 100 سے زیادہ معذور افراد کا ایکسیسبلٹی سے متعلق ان کی ضروریات اور ترجیحات کی حوالے سے سروے کیا۔ جوابات میں ان لوگوں کے نقطہ نظر شامل تھے جو بصارت، سماعت، ادراک، بات کرنے اور/یا نقل و حرکت کے لیے معاون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ اس سروے میں کسٹمر سپورٹ، مواصلات، بھرتی کرنے کے عمل، فزیکل اسپیسز، ڈیجیٹل پروڈکٹس، اور رہائش جیسے موضوعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا۔ Fable نے ایکسیسبلٹی کی مختلف ضروریات والے چار لوگوں کے ساتھ ایک آن لائن فوکس گروپ سیشن بھی چلایا تاکہ ان ہی موضوعات کا گہرائی سے جائزہ لیا جا سکے۔ یہ انسائٹس Spotify کے ایکسیسبلٹی پلان کی ڈویلپمنٹ میں مدد کرنے کیلئے استعمال کی گئیں۔
پلان کا مسودہ تیار کرنے کے بعد، معذوری کے حامل پانچ مزید شرکاء کے ایک فوکس گروپ نے مسودے کا جائزہ لیا اور اس پر تاثرات دیے۔ پلان کی ڈویلپمنٹ میں معذور افراد کو شامل کرنے کے اس تکراری انداز نے بہتری کے لیے شعبوں کو اجاگر کرنے اور اگلے تین سالوں میں Spotify کی ایکسیسبلٹی کے حوالے سے کوششوں کی سمت میں اعتماد پیدا کرنے میں مدد کی۔
اس کی ایک مثال کے طور پر کہ کس طرح ہماری مشاورت اس پلان کی ڈویلپمنٹ کی وجہ بنی، سروے کے جواب دہندگان نے کہا کہ کسٹمر سپورٹ کے استفسارات کا جواب دینے والے فرد کو معاون ٹیکنالوجی اور ایکسیسبلٹی سے مانوس ہونا چاہیے۔ ان تاثرات کے جواب میں، اس پلان کے 'معلومات اور مواصلت کی ٹیکنالوجیز (ICT)' سیکشن میں، Spotify نے معذوری کے حامل افراد کی معاونت کیلئے ہماری موجودہ ٹیم کو اضافی معلومات، صلاحیتیں اور ٹولز فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔