ایکسیسبلٹی سینٹر

سبھی کیلئے تخلیقیت، رسائی اور ترغیب کو مربوط کرنا۔

عزم کا بیان

Spotify میں، ہم انسانی تخلیقی صلاحیتوں کا جشن مناتے ہیں اور اپنے پلیٹ فارم کو تمام لوگوں کے لیے قابل استعمال بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایکسیسبلٹی کا وسیع تجربہ رکھنے والے ماہرین سے سیکھ کر اور انہیں بھرتی کر کے، ہم اپنی پروڈکٹس کو قابل رسائی بنانے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ مل کر، ہمارا مقصد ہر کسی کو تخلیق کرنے، دریافت کرنے اور متاثر ہونے کی تقویت دینا ہے۔

ہمارا پلیٹ فارم سب کے لیے ہے اور اسی طرح ہمارا ورک پلیس بھی۔ آپ کی شخصیت اور انفرادیت کے ساتھ آپ کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، چاہے آپ کا تعلق کہیں سے بھی ہو، آپ کیسے بھی نظر آتے ہوں یا آپ اپنے ہیڈ فونز پر جو بھی سن رہے ہوں۔

ہمارے اپنے ورک پلیس، پلیٹ فارم اور صارفین کیلئے اپنے ایکسیسبلٹی کے اہداف کیلئے عزم کا طریقہ یہ ہے:

ہمارے ملازمین: ہم نے Spotify کے ہالز میں جتنے زیادہ نقطہ نظر کی نمائندگی کی ہے اور اسے تقویت دی ہے، ہم سب اتنا ہی زیادہ حصہ ڈالیں گے، آگے بڑھیں گے اور بہتری لائیں گے۔ ہم دنیا بھر میں اپنے لوگوں کے لیے جو کچھ بھی کرتے ہیں اس میں ایکسیسبلٹی کو سرایت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اپنے عالمی ذہنی صحت کے اقدام، Heart & Soul کو ڈویلپ کرنا جاری رکھیں گے، اور اپنی عالمی دفتر کی اسپیسز کو مکمل طور پر قابل رسائی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

سامعین: Spotify دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کا حصہ ہے، اور اس بات کو یقینی بنانا ایک ترجیح ہے کہ ہمارا پلیٹ فارم ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہو۔

آرٹسٹس اور تخلیق کار: ہمارا پلیٹ فارم طاقتور ہے اور ہم اسے دنیا بھر کی کمیونٹیز کی آوازوں، کہانیوں اور ثقافتوں کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ہم معذوری کے حامل آرٹسٹس اور تخلیق کاران کیلے سپورٹ ڈویلپ کرنا اور ان کے ٹیلنٹس کو شیئر کرنے کیلئے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کرنا جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کو حقیقت کا رنگ دینے کا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ہمارے لیے زندگی گزارنے اور جوابدہ رہنے کیلئے ایک مخصوص اور قابل پیمائش پلان پیش کیا جائے۔