Spotify کی رازداری کی پالیسی

5 دسمبر، 2023 سے مؤثر ہے

1۔ اس پالیسی کی بارے میں

2۔ آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حقوق اور کنٹرولز

3۔ وہ ذاتی ڈیٹا جو ہم آپ کے بارے میں جمع کرتے ہیں

4۔ آپ کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرنے کا ہمارا مقصد

5۔ آپ کا ذاتی ڈیٹا شیئر کرنا

6۔ ڈیٹا کی برقراریت

7۔ دوسرے ممالک میں منتقل کرنا

8۔ آپ کا ذاتی ڈیٹا محفوط رکھنا

9۔ بچے

10۔ اس پالیسی پر تبدیلیاں

11۔ ہم سے رابطہ کرنے کا طریقہ

1. اس پالیسی کی بارے میں

یہ پالیسی اس کی وضاحت کرتی ہے کہ ہم Spotify AB پر آپ کا ذاتی ڈیٹا کیسے پراسیس کرتے ہیں۔

اس کا اطلاق آپ کی طرف سے ان کے استعمال پر ہوتا ہے:

  • صارف کے بطور تمام Spotify اسٹریمنگ سروسز پر۔ مثلاً اس میں یہ شامل ہے:
    • کسی بھی ڈیوائس پر آپ کا Spotify کا استعمال
    • آپ کے صارف تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانا
    • ہماری سروسز فراہم کرنے کیلئے درکار انفراسٹرکچر
    • دوسری ایپلیکیشن کے ساتھ آپ کے Spotify اکاؤنٹ کا کنکشن
    • ہمارے مفت یا پیڈ دونوں اسٹریمنگ آپشنز( ہر ایک 'سروس آپشن ہے')
  • دیگر Spotify سروسز جن میں اس رازداری کی پالیسی کا لنک شامل ہے۔ ان میں Spotify کی ویب سائٹس، کسٹمر سروس اور کمیونٹی سائٹ شامل ہیں

اب سے، ہم انہیں مجموعی طور پر 'Spotify سروس' کہیں گے۔

وقتاً فوقتاً، ہم نئی سروسز بنا سکتے ہیں یا اضافی سروسز کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ وہ بھی اس پالیسی سے مشروط ہوں گی الّا یہ کہ انہیں متعارف کراتے وقت اس کے برعکس بیان کیا جائے۔

یہ پالیسی نہیں ہے...

  • Spotify استعمال کی شرائط، جو ایک علیحدہ دستاویز ہے۔ استعمال کی شرائط میں Spotify سروس استعمال کرنے کیلئے آپ کے اور Spotify کے درمیان قانونی معاہدے کو بیان کیا جاتا ہے۔ یہ Spotify کے قوانین اور آپ کے صارف کے حقوق کی بھی وضاحت کرتی ہے
  • دیگر Spotify سروسز کے آپ کے استعمال کے بارے میں جن کی اپنی وقف رازداری کی پالیسی موجود ہے۔ دیگر Spotify سروسز میں Anchor ،Soundtrap ،Megaphone اور Spotify Live ایپ شامل ہیں

دیگر ذرائع اور سیٹنگز

آپ کے ذاتی ڈیٹا کے متعلق کلیدی معلومات یہاں اس پالیسی میں موجود ہیں۔ تاہم، ہو سکتا ہے آپ ہمارے دیگر رازداری کے ذرائع اور کنٹرولز پر نظر ڈالنا چاہیں:

  • پرائیویسی سینٹر: ایک صارف دوست ہب جس میں کلیدی موضوعات کے خلاصے ہیں۔
  • رازداری کی سیٹنگز: مخصوص ذاتی ڈیٹا بشمولذاتی نوعیت کی تشہیر کی پراسیسنگ کو کنٹرول کرنا۔
  • نوٹیفکیشن سیٹنگز: سیٹ کریں کہ آپ کو Spotify کی جانب سے کون سی مارکیٹنگ مواصلات موصول ہوتی ہیں۔
  • سیٹنگز (Spotify کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژنز میں پائی جاتی ہیں): Spotify سروس کے بعض پہلوؤں جیسے 'سوشل' یا 'صریح مواد' کو کنٹرول کریں۔ 'سوشل' سیٹنگز پر، آپ:
    • نجی سیشن شروع کر سکتے ہیں
    • انتخاب کر سکتے ہیں کہ آپ جو Spotify پر سنتے ہیں اسے اپنے فالوؤرز کے ساتھ شیئر کرنا ہے یا نہیں
    • انتخاب کر سکتے ہیں کہ آپ کے حالیہ طور پر پلے کردہ آرٹسٹس کو آپ کی عوامی پروفائل پر دکھانا ہے یا نہیں

'صریح مواد' کی سیٹنگز پر آپ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آپ کے Spotify اکاؤنٹ پر صریح کے بطور درجہ بند مواد پلے ہو سکتا ہے یا نہیں۔

  • کوکیز پالیسی: ہم کوکیز کیسے استعمال کرتے ہیں اور اپنی کوکی کی ترجیحات کا نظم کیسے کیا جائے اس سے متعلق معلومات۔ کوکیز آپ کے فون، ٹیبلیٹ یا کمپیوٹر پر ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کی صورت میں محفوظ ہونے والی فائلز ہوتی ہیں۔

2. آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حقوق اور کنٹرولز

کئی رازداری کے قوانین صارفین کو اپنے ذاتی ڈیٹا پر حقوق فراہم کرتے ہیں۔ ان میں جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن، یا 'GDPR' شامل ہیں۔

کچھ حقوق کا اطلاق صرف تب ہوتا ہے جب Spotify آپ کا ڈیٹا پراسیس کرنے کیلئے مخصوص 'قانونی بنیاد' استعمال کرتی ہے۔ ہم ہر قانونی بنیاد اور جب Spotify کوئی بھی بنیاد استعمال کرتی ہے تو سیکشن 4 'ذاتی ڈیٹا استعمال کرنے کا ہمارا مقصد' میں اس کی وضاحت کرتے ہیں۔

مندرجہ ذیل ٹیبل اس کی وضاحت کرتا ہے:

  • آپ کے حقوق
  • وہ حالات جن میں ان کا اطلاق ہوتا ہے (جیسے درکار قانونی بنیاد)
  • انہیں استعمال کرنے کا طریقہ
آپ کے پاس ان چیزوں کا حق ہے... کیسے؟

آگاہ رہیں

اس ذاتی ڈیٹا کے متعلق جو ہم آپ کے بارے میں پراسیس کرتے ہیں اور ہمارے پراسیس کرنے کے طریقے کے بارے میں آگاہ رہیں۔

ہم آپ کو آگاہ کرتے ہیں:

  • اس رازداری کی پالیسی کے ذریعے
  • آپ کے Spotify سروس استعمال کرتے ہوئے آپ کو فراہم کی جانے والی معلومات کے ذریعے
  • آپ کے مخصوص سوالات اور درخواستوں کا جواب دے کر جب آپ ہم سے رابطہ کرتے ہیں

رسائی

اس ذاتی ڈیٹا تک رسائی کی درخواست کریں جو ہم آپ کے بارے میں پراسیس کرتے ہیں۔

Spotify سے اپنے ذاتی ڈیٹا کی کاپی کی درخواست کرنے کیلئے، یا:

  • اپنے اکاؤنٹ کی رازداری کی سیٹنگز میں موجود 'اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں؛ ٹول استعمال کریں، یا
  • ہم سے رابطہ کریں

جب آپ اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو آپ کو اپنے اس ڈیٹا کے بارے میں معلومات موصول ہوں گی جو Spotify کیلئے GDPR کے آرٹیکل 15 کے مطابق فراہم کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ اس متعلق مزید معلومات چاہتے ہیں کہ ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا کس طرح پراسیس کرتے ہیں تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تصحیح

ہم سے اپنے غلط اور نامکمل ذاتی ڈیٹا میں ترمیم یا اپ ڈیٹ کرنے کی درخواست کریں۔

آپ اپنے اکاؤنٹ میں 'پروفائل میں ترمیم کریں' کے تحت یا ہم سے رابطہ کر کے اپنے صارف ڈیٹا میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

مٹانا

ہم سے اپنے مخصوص ذاتی ڈیٹا کو مٹانے کی درخواست کریں۔

مثلاً، آپ ایسا ذاتی ڈیٹا مٹانے کی درخواست کر سکتے ہیں:

  • جس کی ہمیں اب اس مقصد کیلئے ضرورت نہیں جس کیلئے وہ اکٹھا کیا گیا تھا
  • جو ہم رضامندی کی قانونی بنیادوں کے لحاظ سے پراسیس کرتے ہیں اور آپ اپنی رضامندی منسوخ کر سکتے ہیں
  • جب آپ اعتراض کرتے ہیں (ذیل میں 'اعتراض' سیکشن دیکھیں) اور
    • آپ کا اعتراض جائز ہے، یا
    • آپ ڈائریکٹ مارکیٹنگ پر اعتراض کرتے ہیں

کچھ صورتحال ایسی ہیں جن میں Spotify آپ کا ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں کر سکتی ہے، مثلاً جب:

  • ڈیٹا کو اس مقصد سے پراسیس کرنا اب بھی ضروری ہو جس کیلئے ہم نے اسے اکٹھا کیا تھا
  • Spotify کا ڈیٹا استعمال کرنے کا مفاد آپ کے اسے ڈیلیٹ کرنے کے مفاد کو اوور رائیڈ کرتا ہو۔ مثلاً، جہاں ہمیں اپنی سروسز کو دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈیٹا کی ضرورت ہو
  • ڈیٹا رکھنے کیلئے Spotify پر کوئی قانونی ذمہ داری ہو، یا
  • Spotify کو قانونی دعوے دائر، استعمال یا ان کا دفاع کرنا ہو۔ مثلاً، اگر آپ کے اکاؤنٹ سے متعلق کوئی حل طلب مسئلہ ہو

آپ کئی طریقوں کے ذریعے Spotify سے ذاتی ڈیٹا مٹا سکتے ہیں:

  • اپنی پروفائل سے آڈیو مواد ہٹانے کیلئے متعلقہ مواد منتخب کریں اور اسے ہٹانے کا انتخاب کریں۔ مثلاً، آپ اپنی پروفائل سے پلے لسٹس ہٹا سکتے ہیں یا اپنی پلے لسٹ سے ٹریک ہٹا سکتے ہیں۔
  • Spotify سے اپنا دیگر ذاتی ڈیٹا مٹانے کی درخواست کرنے کیلئے ہمارے سپورٹ کے صفحے پر موجود مراحل فالو کریں۔ اس ڈیٹا میں آپ کا صارف ڈیٹا، استعمال کا ڈیٹا اور سیکشن 3 'ہم آپ کے بارے میں جو ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں' میں مندرج دیگر ڈیٹا شامل ہے
  • آپ مٹانے کی درخواست کرنے کیلئے ہم سے رابطہ بھی کر سکتے ہیں

پابندی

ہم سے درخواست کریں کہ ہم آپ کے تمام یا کچھ ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنا بند کر دیں۔

آپ ایسا کر سکتے ہیں اگر:

  • آپ کا ذاتی ڈیٹا غلط ہے
  • ہماری پراسیسنگ غیر قانونی ہے
  • ہمیں کسی خاص مقصد کیلئے آپ کی معلومات درکار نہیں ہیں، یا
  • آپ ہماری پراسیسنگ پر اعتراض کرتے ہیں اور ہم آپ کے اعتراض کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ذیل میں 'اعتراض' سیکشن دیکھیں

آپ ہم سے اس پراسیسنگ کو عارضی یا مستقل طور پر روکنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

ہم سے رابطہ کر کے آپ پابندی سے متعلق اپنا حق استعمال کر سکتے ہیں۔

اعتراض

ہمارے آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنے پر اعتراض کریں۔

آپ ایسا کر سکتے ہیں اگر:

  • Spotify آپ کے ذاتی ڈیٹا کو جائز مفادات کی قانونی بنیادوں پر پراسیس کر رہی ہے، یا
  • Spotify ذاتی نوعیت کی تشہیر کیلئے آپ کا ذاتی ڈیٹا پراسیس کر رہی ہے

اپنا اعتراض کا حق استعمال کرنے کیلئے آپ یہ کر سکتے ہیں:

  • آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنے والی کچھ خصوصیات سوئچ آف کرنے یا ایڈجسٹ کرنے کیلئے Spotify سروس پر کنٹرولز استعمال کریں۔ آپ ذاتی نوعیت کی تشہیر کو کس طرح کنٹرول کر سکتے ہیں یہ جاننے کیلئے اس سیکشن کا اختتام دیکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں

ڈیٹا کی انتقال پذیری

الیکٹرونک فارمیٹ میں اپنے ذاتی ڈیٹا کی ایک کاپی اور کسی دوسرے فریق کی سروس میں استعمال کیلئے اس ذاتی ڈیٹا کی منتقلی کے حق کی درخواست کریں۔

جب ہم رضامندی یا معاہدے کی کارکردگی کی قانونی بنیادوں پر آپ کا ذاتی ڈیٹا پراسیس کر رہے ہوں تو آپ ہم سے اپنا ڈیٹا منتقل کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ تاہم Spotify کسی بھی درخواست کو پورا کرنے کی ہر ممکن حد تک کوشش کرے گی۔

انتقال پذیری سے متعلق حق استعمال کرنے کے ہمارے طریقے سے متعلق معلومات کیلئے، براہ کرم اوپر 'رسائی' دیکھیں۔

خودکار فیصلہ سازی کے زیر اثر نہ ہوں

مکمل طور پر خودکار فیصلہ سازی پر مبنی فیصلے کے زیر اثر نہ ہوں (انسانوں کی شمولیت کے بغیر والے فیصلے)، بشمول پروفائلنگ، جہاں فیصلوں کا آپ پر قانونی اثر ہوگا یا اس سے مماثل خاطر خواہ اثر ہوگا۔

Spotify اس قسم کی خودکار فیصلہ سازی Spotify سروس میں نہیں کرتی ہے۔

رضامندی منسوخ کرنا

اپنا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے یا استعمال کرنے کی رضامندی منسوخ کریں۔

آپ ایسا اس صورت میں کر سکتے ہیں اگر Spotify آپ کے ذاتی ڈیٹا کو رضامندی کی قانونی بنیادوں پر پراسیس کر رہی ہے۔

اپنی رضامندی واپس لینے کیلئے، آپ یہ کر سکتے ہیں:

شکایت درج کروانے کا حق

کسی بھی قسم کے سوالات یا خدشات کیلئے سوئیڈش اتھارٹی برائے رازداری کا تحفظ یا اپنی مقامی ڈیٹا تحفظ کی اتھارٹی سے رابطہ کریں۔

آپ سوئیڈش اتھارٹی کی تفصیلات یہاں تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی مقامی ڈیٹا تحفظ کی اتھارٹی کی ویب سائٹ پر بھی جا سکتے ہیں۔

ذاتی نوعیت کی تشہیر کے کنٹرولز

ذاتی نوعیت کی تشہیر کیا ہے؟

  • یہاں ہم آپ کیلئے اشتہارات کو مزید متعلقہ بنانے کی خاطر آپ سے متعلق معلومات استعمال کرتے ہیں۔ اسے دلچسپی پر مبنی تشہیر بھی کہا جاتا ہے۔
  • ذاتی نوعیت کے اشتہارات کی ایک مثال یہ ہے کہ جب تشہیری پارٹنر کے پاس آپ کو تجویز کرنے کیلئے معلومات ہو جیسے گاڑیاں۔ اس سے ہمیں آپ کو گاڑیوں سے متعلق اشتہارات دکھانے کی سہولت مل سکتی ہے۔

ذاتی نوعیت کی تشہیر کو کنٹرول کرنے کا طریقہ:

  • آپ اپنےاکاؤنٹ کی رازداری کی سیٹنگز میں 'ذاتی نوعیت کے اشتہارات' کے تحت ذاتی نوعیت کی تشہیر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
  • آپ کچھ پوڈکاسٹس کیلئے قسط کی شو کی تفصیل میں موجود لنک کے ذریعے بھی ذاتی نوعیت کی تشہیر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس کا اطلاق تب ہوتا ہے جب مواد کا فراہم کنندہ پوڈکاسٹ کو فنڈ کرنے کیلئے اس میں تشہیر شامل کرتا ہے۔ ہوسٹنگ کا فراہم کنندہ جو ممکن ہے کہ Spotify نہ ہو، پوڈکاسٹ کیلئے ان کنٹرولز کا نظم کرتا ہے۔

اگر آپ نے اپنی رازداری کی سیٹنگز میں ذاتی نوعیت کے اشتہارات سے 'آپٹ آؤٹ' کیا ہوا ہے تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو پھر بھی اشتہار موصول ہوں۔ اس میں ہماری مفت سروس کا آپشن نیز ہمارا پیڈ سروس آپشن شامل ہوسکتے ہیں، جیسا کہ قابل اطلاق ہے (مثلاً، پوڈکاسٹس میں تشہیر)۔ قسم کی تشہیر آپ کی رجسٹریشن کی معلومات پر اور اس پر مبنی ہوتی ہے کہ آپ موجودہ طور پر ہماری سروسز پر کیا سن رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کھانا پکانے سے متعلق کوئی پوڈکاسٹ سن رہے ہیں تو ہو سکتا ہے آپ کو فوڈ پراسیسر کیلئے اشتہار سنائی دے۔

3. وہ ذاتی ڈیٹا جو ہم آپ کے بارے میں جمع کرتے ہیں

ان ٹیبلز میں ذاتی ڈیٹا کے وہ زمرے بیان کیے گئے ہیں جو ہم آپ سے اکٹھے کرتے ہیں۔

آپ کے Spotify سروس کیلئے سائن اپ کرنے پر یا جب آپ اپنا اکاؤنٹ اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو جمع کیا جاتا ہے

زمرہ

تفصیل

صارف ڈیٹا

ذاتی ڈیٹا جو ہمیں آپ کا Spotify اکاؤنٹ بنانے کیلئے درکار ہے اور آپ کو Spotify سروس استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے۔

اکٹھا اور استعمال کیے جانے والا ڈیٹا آپ کے پاس موجود سروس آپشن پر منحصر ہے۔ یہ اس پر بھی منحصر ہے کہ آپ اپنا اکاؤنٹ کیسے بناتے ہیں، آپ کس ملک میں ہیں اور آیا آپ سائن ان کرنے کیلئے کوئی فریق ثالث سروس استعمال کرتے ہیں۔ اس میں آپ کا یہ شامل ہو سکتا ہے:

  • پروفائل کا نام
  • ای میل پتہ
  • پاس ورڈ
  • فون نمبر
  • تاریخ پیدائش
  • جنس
  • اسٹریٹ کا پتہ (ذیل میں مزید معلومات دیکھیں)
  • ملک
  • یونیورسٹی/کالج (Spotify Premium اسٹوڈنٹ)

ہمیں اس میں سے کچھ ڈیٹا آپ کی جانب سے موصول ہوتا ہے مثلاً سائن اپ فارم یا اکاؤنٹ کے صفحے سے۔

ہم اس ڈیٹا کا کچھ حصہ آپ کی ڈیوائس سے بھی جمع کرتے ہیں مثلاً ملک یا علاقہ۔ ہم یہ ڈیٹا کس طرح اکٹھا اور استعمال کرتے ہیں اس بارے میں مزید معلومات کیلئے، صارف ڈیٹا زمرے میں اپنا 'عمومی (غیر قطعی) مقام' دیکھیں۔

اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا

ہم آپ سے آپ کے اسٹریٹ پتے کا مندرجہ ذیل وجوہات کی بناء پر پوچھ سکتے ہیں اور اسے پراسیس کر سکتے ہیں:

  • سروس آپشن کی اہلیت چیک کرنے کیلئے
  • قانون کی جانب سے درکار نوٹسز ڈیلیور کرنے کیلئے
  • سپورٹ آپشنز ڈیلیور کرنے کیلئے
  • بلنگ اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کیلئے
  • آپ کی درخواست کردہ فزیکل اشیاء یا تحائف ڈیلیور کرنے کیلئے

کچھ کیسز میں، ہم آپ کے پتے کی توثیق کرنے میں آپ کی مدد کیلئے Google Maps جیسے فریق ثالث ایپلیکیشن استعمال کر سکتے ہیں۔

Spotify سروس کے آپ کے استعمال کے ذریعے جمع کردہ

زمرے

تفصیل

استعمال کا ڈیٹا

آپ کے متعلق اکٹھا کیا گیا اور پراسیس کیا گیا ذاتی ڈیٹا جب آپ Spotify سروس تک رسائی یا اسے استعمال کر رہے ہوں۔

اس میں کچھ اقسام کی معلومات شامل ہیں، جو مندرجہ ذیل سیکشنز میں مندرج ہیں۔

آپ کے Spotify استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں معلومات

مثالوں میں یہ شامل ہیں:


  • آپ کے Spotify سروس آپشن کے بارے میں معلومات
  • Spotify سروس کے ساتھ آپ کی کارروائیاں (بشمول تاریخ اور وقت)، جیسے:
    • تلاش کے استفسارات
    • اسٹریمنگ کی سرگزشت
    • آپ کی تخلیق کردہ پلے لسٹس
    • آپ کی لائبریری
    • براؤزنگ کی سرگزشت
    • اکاؤنٹ سیٹنگز
    • Spotify کے دیگر صارفین کے ساتھ تعاملات
    • Spotify سروس کے حوالے سے فریق ثالث سروسز، ڈیوائسز اور ایپلیکیشنز کا آپ کا استعمال
  • Spotify سروس کے آپ کے استعمال پر مبنی آپ کی دلچسیپوں اور ترجیحات کے نتائج (یعنی ہماری سمجھ کے مطابق)
  • جو مواد آپ Spotify پروموشنز جیسے مقابلوں یا sweepstakes میں شرکت کر کے فراہم کرتے ہیں
  • آپ Spotify سروس کے کسی بھی حصے پر جو مواد پوسٹ کرتے ہیں، مثلاً: تصاویر، آڈیو، ٹیکسٹ، عنوانات، تفصیلات، مواصلات اور دیگر اقسام کا مواد

آپ کا تکنیکی ڈیٹا

مثالوں میں یہ شامل ہیں:

  • URL کی معلومات
  • آن لائن شناخت کاران جیسے کوکی ڈیٹا اور IP پتے
  • آپ کی استعمال کردہ ڈیوائسزکے بارے میں معلومات جیسے:
    • ڈیوائس IDs
    • نیٹ ورک کنکشن کی قسم (مثلاً wifi، 4G، LTE، بلوٹوتھ)
    • فراہم کنندہ
    • نیٹ ورک اور ڈیوائس کی کارکردگی
    • براؤزر کی قسم
    • زبان
    • ڈیجیٹل حقوق کے نظم کو فعال کرنے والی معلومات
    • آپریٹنگ سسٹم
    • Spotify ایپلیکیشن ورژن
  • معلومات جو ہمیں فریق ثالث ڈیوائسز اور ایپلیکیشنز دریافت کرنے اور ان سے منسلک ہونے کی اہلیت دیتی ہے۔ اس قسم کی معلومات کی امثال میں ڈیوائس کا نام، ڈیوائس شناخت کاران، برانڈ اور ورژن شامل ہیں۔ فریق ثالث ڈیوائسز اور ایپلیکیشنز کی امثال میں یہ شامل ہیں:
    • آپ کے wifi نیٹ ورک پر موجود ڈیوائسز (جیسے اسپیکرز) جو Spotify سروس سے منسلک ہو سکتے ہیں
    • وہ ڈیوائسز جو بلوٹوتھ، پلگ ان اور انسٹالیشن کے ذریعے منسلک کرتے وقت آپ کا آپریٹنگ سسٹم دستیاب کرتا ہے۔
    • یہ تعین کرنے کیلئے Spotify پارٹنر ایپلیکیشنز کہ آیا آپ کی ڈیوائس پر ایپلیکیشنز انسٹال ہیں

آپ کا عمومی (غیر قطعی) مقام

آپ کے عمومی مقام میں ملک، علاقہ یا ریاست شامل ہے۔ ہمیں اس کا ٹیکنیکل ڈیٹا سے پتا چل سکتا ہے (مثلاً آپ کے IP پتے، آپ کی ڈیوائس کی زبان کی سیٹنگز) یا پیمنٹ کرنسی۔

ہمیں اس کی ضرورت اس لیے ہے:

  • Spotify سروس پر مواد کے مالکان کے ساتھ ہمارے معاہدوں میں موجود جغرافیائی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے
  • آپ سے متعلقہ مواد اور تشہیر ڈیلیور کرنے کیلئے

آپ کی ڈیوائس کا سنسر ڈیٹا

موشن سے جنریٹ کردہ یا اوریئنٹیشن سے جنریٹ کردہ ڈیوائس سینسر ڈیٹا اگر Spotify سروس کی ایسی خصوصیات فراہم کرنے کیلئے درکار ہو جن کیلئے یہ ڈیٹا مطلوب ہے۔ یہ وہ ڈیٹا ہے جو آپ کی ڈیوائس آپ کے اپنی ڈیوائس کو حرکت دینے یا پکڑنے کے طریقے سے متعلق اکٹھا کرتی ہے۔

اضافی ڈیٹا جو آپ ہمیں دینے کا انتخاب کر سکتے ہیں

زمرے

تفصیل

وائس ڈیٹا

اگر آپ کی مارکیٹ میں وائس کی خصوصیات دستیاب ہیں اور جہاں آپ نے وائس کی خصوصیت استعمال کرنے کا انتخاب کیا ہے، ہم وائس ڈیٹا اکٹھا اور پراسیس کرتے ہیں۔ وائس ڈیٹا کا مطلب آپ کی وائس کی آڈیو ریکارڈنگز اور ان ریکارڈنگز کی ٹرانسکرپٹس ہیں۔

مختلف وائس کی خصوصیات کے کام کرنے کے طریقے اور آپ انہیں کس طرح کنٹرول یا آف کر سکتے ہیں کے بارے میں مزید معلومات کیلئے، ہماری وائس کنٹرول پالیسی دیکھیں۔

پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا

اگر آپ Spotify سے کوئی خریداری کرتے ہیں یا پیڈ سروس آپشن یا ٹرائل کیلئے سائن اپ کرتے ہیں تو ہمیں آپ کے پیمنٹ ڈیٹا کو پراسیس کرنا ہوگا۔

اکٹھا اور استعمال کیا جانے والا درست ذاتی ڈیٹا پیمنٹ کے طریقے کے لحاظ سے مختلف ہوگا۔ اس میں اس طرح کی معلومات شامل ہوں گی:

  • نام
  • تاریخ پیدائش
  • پیمنٹ کے طریقے کی قسم (مثال کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ)
  • اگر ڈیبیٹ یا کریڈٹ کارڈ استعمال کر رہے ہیں تو کارڈ کی قسم، میعاد ختم ہونے کی تاریخ اور آپ کے کارڈ نمبر کے کچھ ہندسے
    نوٹ: سیکیورٹی کے مقصد سے، ہم کبھی بھی آپ کا مکمل کارڈ نمبر اسٹور نہیں کرتے ہیں
  • ZIP/پوسٹل کوڈ
  • موبائل فون نمبر
  • آپ کی خریداری اور پیمنٹ کی سرگزشت کی تفصیلات

سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

جب آپ کسی سروے کا جواب دیتے ہیں یا صارف تحقیق میں حصہ لیتے ہیں تو ہم آپ کا فراہم کردہ ذاتی ڈیٹا اکٹھا اور استعمال کرتے ہیں۔

ہم مذکورہ بالا میں سے کچھ ڈیٹا تیسری پارٹیوں سے موصول کرتے ہیں۔ مندرجہ ذیل ٹیبل ان تیسری پارٹیوں کے زمرے بیان کرتی ہے۔

تیسری پارٹی کے ذرائع جن سے ہم آپ کا ڈیٹا موصول کرتے ہیں

تیسرے فریقوں کے زمرے

تفصیل

ڈیٹا کے زمرے

توثیق کے پارٹنرز

اگر آپ کسی دوسری سروس کے ذریعے Spotify سروس کیلئے رجسٹر یا اس میں لاگ ان کرتے ہیں تو وہ سروس آپ کی معلومات ہمیں بھیجے گی۔ یہ معلومات آپ کا اکاؤنٹ ہمارے ساتھ بنانے میں مدد کرتی ہے۔

صارف ڈیٹا

فریق ثالث ایپلیکیشنز، سروسز اور ڈیوائسز جو آپ اپنے Spotify اکاؤنٹ سے منسلک کرتے ہیں

اگر آپ اپنا Spotify اکاؤنٹ تیسری پارٹی کی ایپلیکیشن، سروس یا ڈیوائس سے منسلک کرنا چاہتے ہیں تو ہم ان سے بھی معلومات اکٹھی اور استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ معلومات اکٹھی کرنے کا مقصد انضمام کو ممکن بنانا ہے۔

ان فریق ثالث ایپس، سروسز یا ڈیوائسز میں یہ شامل ہو سکتے ہیں:

  • سوشل میڈیا
  • ڈیوائسز بشمول:
    • آڈیو (جیسے اسپیکرز اور ہیڈ فونز)
    • اسمارٹ واچز
    • ٹیلیویژنز
    • موبائل فونز اور ٹیبلیٹس
    • آٹوموٹو (جیسے کارز)
    • گیمز کنسولز
  • سروسز یا پلیٹ فارمز جیسے وائس اسسٹنٹس یا مواد کے پلیٹ فارمز


ہم بعض تیسرے فریقوں سے آپ کی معلومات جمع کرنے سے قبل آپ کی اجازت طلب کریں گے۔

صارف ڈیٹا

استعمال کا ڈیٹا

تکنیکی سروس پارٹنرز

ہم تکنیکی سروس پارٹنرز کے ساتھ کام کرتے ہیں جو ہمیں بعض ڈیٹا فراہم کرتے ہیں۔ اس میں IP پتوں کو غیر قطعی مقام کے ڈیٹا پر میپ کرنا شامل ہے (مثلاً ملک یا علاقہ، شہر، ریاست)۔

یہ Spotify کیلئے Spotify سروس، مواد اور خصوصیات کی فراہم کرنا ممکن بناتا ہے۔

ہم ایسے سیکیورٹی سروس فراہم کنندگان کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں جو صارف کے اکاؤنٹس کی حفاظت کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

صارف ڈیٹا

استعمال کا ڈیٹا

پیمنٹ پارٹنرز اور مرچنٹس

اگر آپ تیسرے فریقوں (مثلاً ٹیلکو کیریئرز) یا انوائس کے ذریعے پیمنٹ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہمیں ہمارے پیمنٹ پارٹنرز سے ڈیٹا موصول ہو سکتا ہے۔

اس سے ہمیں اس کی سہولت ملتی ہے:

  • آپ کو انوائسز بھیجنے کی
  • آپ کی پیمنٹ پراسیس کرنے کی
  • آپ کی خریدی گئی چیز آپ کو فراہم کرنے کی

اگر ہم آپ کو مرچنٹ پر بھیجتے ہیں تو ہمیں مرچنٹ سے آپ کی خریداری کے متعلق ڈیٹا موصول ہوتا ہے۔ مثلاً، ہو سکتا ہے ہم آپ کو تیسرے فریق کے پلیٹ فارم پر کسی آرٹسٹ کے مرچنڈائز اسٹور یا تیسرے فریق کی ٹکٹنگ ویب سائٹ پر بھیجیں۔

اس ڈیٹا کو موصول کرنے سے ہمیں اس کی سہولت ملتی ہے:

  • ہمیں واجب الادا کوئی بھی کمیشن کیلکولیٹ کرنا
  • ان مرچنٹ پارٹنرز کے ساتھ ہماری پارٹنرشپس کی افادیت کا تجزیہ کرنا
  • آپ کی دلچسپیوں کو سمجھنا

پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا

تشہیر اور مارکیٹنگ پارٹنرز

ہمیں کچھ تشہیری اور مارکیٹنگ پارٹنرز سے خلاصے موصول ہوتے ہیں۔ یہ خلاصے پارٹنر کی سمجھ کے مطابق آپ کی دلچسپیاں اور ترجیحات ہوتے ہیں۔

اس سے ہمیں زیادہ متعلقہ اشتہارات اور مارکیٹنگ ڈیلیور کرنے کی سہولت ملتی ہے۔

استعمال کا ڈیٹا

حاصل کردہ کمپنیاں

ہم ایسی کمپنیوں سے آپ سے متعلق ڈیٹا موصول کر سکتے ہیں جو ہم نے حاصل کر لی ہوں۔ یہ ہماری سروسز، پروڈکٹس اور پیشکشوں کو بہتر بنانے کیلئے ہے۔

صارف ڈیٹا

استعمال کا ڈیٹا

اگر آپ Spotify موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور لاگ آؤٹ کردہ صارف تجربے کے ذریعے Spotify آزماتے ہیں تو ہم آپ کے استعمال کے ڈیٹا سمیت Spotify سروس کے آپ کے استعمال کے متعلق محدود معلومات اکٹھی کریں گے۔ ہم ایسا یہ سمجھنے کیلئے کرتے ہیں کہ آپ سروس تک رسائی اور اس کا استعمال کس طرح کر رہے ہیں۔ ہم ایسا یہ یقینی بنانے کیلئے بھی کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کیلئے درست تجربہ فراہم کر سکیں مثلاً آپ کے ملک یا علاقے کے لحاظ سے۔ اگر آپ ہماری سروس کا مکمل تجربہ لینے کیلئے Spotify اکاؤنٹ بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اس ڈیٹا کو آپ کے Spotify اکاؤنٹ ڈیٹا سے ملا دیں گے۔

4. آپ کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرنے کا ہمارا مقصد

مندرجہ ذیل ٹیبل یہ بیان کرتا ہے:

  • آپ کا ذاتی ڈیٹا پراسیس کرنے کا ہمارا مقصد
  • ہر مقصد کیلئے، ڈیٹا تحفظ کے قانون کے تحت ہماری قانونی وضاحتیں (ہر ایک کو ایک 'قانونی بنیاد' کہا جاتا ہے)'
  • ذاتی ڈیٹا کے زمرے جو ہم ہر مقصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ان زمروں کے بارے میں مزیدسیکشن 3 'وہ ذاتی ڈیٹا جو ہم آپ کے بارے میں جمع کرتے ہیں' میں دیکھیں

ٹیبل سمجھنے میں آپ کی مدد کیلئے ہر 'قانونی بنیاد' کی ایک عمومی وضاحت مندرجہ ذیل ہے:

  • معاہدے کی کارکردگی: جہاں آپ کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنا Spotify (یا فریق ثالث) کیلئے اس وجہ سے ضروری ہو:
    • آپ کے ساتھ کسی معاہدے کے تحت ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کیلئے۔ اس میں Spotify کی استعمال کی شرائط کے تحت آپ کو Spotify سروسز فراہم کرنے کی ذمہ داری، یا
    • یا آپ کے ساتھ نیا معاہدہ شروع ہونے سے قبل معلومات کی توثیق کرنے کی ذمہ داری شامل ہیں۔
  • جائز مفاد: جب Spotify (یا کوئی فریق ثالث) کسی خاص طریقے سے آپ کا ڈیٹا استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جو آپ اور دیگر Spotify صارفین کیلئے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر لازمی اور جائز ہے۔ مثلاً، تمام صارفین کیلئے Spotify سروس کو بہتر بنانے کے واسطے آپ کے صارف ڈیٹا کا استعمال۔ اگر آپ کوئی خاص وضاحت سمجھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
  • رضامندی: جب Spotify آپ سے کسی خاص مقصد (مقاصد) کیلئے Spotify کے آپ کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال سے متعلق آپ کے معاہدے کی فعال طور نشاندہی کرنے کو کہتی ہے۔
  • قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل: جب Spotify کو قانون کی تعمیل کیلئے آپ کا ذاتی ڈیٹا پراسیس کرنا ہو۔
آپ کا ڈیٹا پراسیس کرنے کا مقصد اس مقصد کی اجازت دینے والی قانونی بنیاد اس مقصد کیلئے استعمال کردہ ذاتی ڈیٹا کے زمرے

آپ کے ساتھ ہمارے معاہدے کے مطابق آپ کو Spotify سروس فراہم کرنے کے لیے۔

مثال کے طور پر، ہم آپ کا ڈیٹا اس لیے استعمال کرتے ہیں:

  • آپ کا اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کیلئے
  • آپ کا اکاؤنٹ ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے، یا
  • آپ کے اپنی ڈیوائس پر Spotify ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر اس کی فراہمی کے لیے

معاہدے کی کارکردگی

  • صارف ڈیٹا
  • اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا

Spotify سروس کے مزید حصے فراہم کرنے کے لیے۔

مثال کے طور پر، جب ہم آپ کو کسی اور کے ساتھ Spotify مواد کا لنک شیئر کرنے کے قابل بنانے کیلئے آپ کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔

جائز مفاد

یہاں ہماری جائز مفادات میں یہ شامل ہیں:

  • Spotify سروس کا چلتا اور فعال رکھنا، اور
  • صارفین کو Spotify سروس تک رسائی اور استعمال کرنے کی سہولت دینا
  • صارف ڈیٹا
  • اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا

Spotify سروس کی کچھ اضافی رضاکارانہ خصوصیات فراہم کرنا اس صورت میں، ہم واضح طور پر آپ سے رضامندی کیلئے پوچھیں گے۔

رضامندی

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا

Spotify سروس کے مسائل کی تشخیص، ٹربل شوٹ اور ٹھیک کرنے کیلئے۔

معاہدے کی کارکردگی

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا

نئی خصوصیات، ٹیکنالوجیز کی جانچ اور ڈیولپ کرنے اور Spotify سروس پر بہتریوں کیلئے۔

مثال کے طور پر:

  • ہم اپنے ذاتی نوعیت کی تجویز کے الگارتھمز ڈیولپ کرنے اور بہتر بنانے کیلئے ذاتی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں
  • ہم تجزیہ کرتے ہیں کہ ہمارے صارفین کسی مخصوص نئی خصوصیت پر کیسا رد عمل دیتے ہیں اور یہ کہ آیا ہمیں کوئی تبدیلیاں کرنی چاہیئیں

جائز مفاد

یہاں ہمارے جائز مفادات میں اپنے صارفین کیلئے پروڈکٹس اور خصوصیات ڈیولپ کرنا اور بہتر بنانا شامل ہیں۔

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

مارکیٹنگ یا تشہیر کیلئے جہاں قانون ہم سے آپ کی رضامندی لینے کا تقاضا کرتا ہے۔

مثلاً، جب ہم کوکیز کے ذریعے آپ کی دلچسپیاں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں یا قانون ای میل مارکیٹنگ کیلئے رضامندی کا تقاضا کرتا ہے۔

رضامندی

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

دیگر مارکیٹنگ، پروموشن اور تشہیری مقاصد کیلئے جہاں قانوناً رضامندی کی ضرورت نہیں ہے۔

مثلاً، جب ہم آپ کی دلچسپیوں کے مطابق تشہیر کو ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے آپ کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔

جائز مفاد

یہاں ہمارے جائز مفادات میں Spotify سروس کو فنڈ کرنے کیلئے تشہیر استعمال کرنا شامل ہے تاکہ ہم اسے کافی حد تک مفت میں آفر کر سکیں۔

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

ہم سے مشروط کسی قانونی ذمہ داری کی تعمیل کیلئے۔

اس میں شامل ہو سکتے ہیں:

  • اس ملک / علاقے کے قانون کے تحت کوئی ذمہ داری جس میں آپ ہیں
  • سوئیڈش قانون (کیونکہ ہمارا ہیڈ کواٹر سوئیڈن میں ہے)، یا
  • ہم پر قابل اطلاق EU قانون

مثال کے طور پر جب ہم عمر کی توثیق کے مقاصد سے درکار ہونے پر آپ کی تاریخ پیدائش کا استعمال کرتے ہیں۔

قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل

  • صارف ڈیٹا
  • اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

قانون نافذ کرنے والے اداروں، عدالتوں یا دیگر مجاز حکام کی درخواست کی تعمیل کرنے کے لیے۔

قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل اور جائز مفاد کیلئے


یہاں ہمارے جائز مفادات میں سنگین جرم سے بچاؤ یا اس کا تعین کرنے میں قانونی نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرنا شامل ہے۔

  • صارف ڈیٹا
  • اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

تیسری پارٹیوں کے ساتھ معاہدے سے متعلق ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے۔

مثال کے طور پر جب ہم اپنے صارفین کی سرگرمی کے متعلق گمنام ڈیٹا فراہم کرتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے کیلئے Spotify کے حقوق رکھنے والے کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہے۔

جائز مفاد

یہاں ہماری جائز مفادات میں یہ شامل ہیں:

  • آرٹسٹس کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھنا تاکہ ہم Spotify سروس فراہم کر سکیں
  • اس ہی مقصد سے دیگر تیسری پارٹیوں کے ساتھ اپنا تعلق برقرار رکھنا
  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا

املاک دانش کی خلاف ورزی اور نامناسب مواد کی رپورٹس پر مناسب کارروائی کرنے کیلئے۔

جائز مفاد

یہاں ہمارے جائز مفادات مین املاک دانش اور اصل مواد کا تحفظ شامل ہے۔

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا

قانونی دعووں کو قائم کرنے، استعمال کرنے یا دفاع کرنے کیلئے۔

مثال کے طور پر اگر ہم قانونی چارہ جوئی میں ملوث ہوتے ہیں اور اس قانونی کیس کے حوالے سے اپنے وکلاء کو معلومات فراہم کرتے ہیں۔

جائز مفاد

یہاں ہماری جائز مفادات میں یہ شامل ہیں:

  • قانونی مشاورت طلب کرنا
  • قانونی کاررائیوں میں اپنی، اپنے صارفین اور دیگر کی حفاظت کرنا
  • صارف ڈیٹا
  • اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

کاروباری منصوبہ بندی، رپورٹنگ اور پیشن گوئیاں کرنے کیلئے۔

مثال کے طور پر جب ہم صارف کے مجموعی ڈیٹا کو دیکھتے ہیں جیسے اپنی پروڈکٹس اور خصوصیات لانچ کرنے کیلئے نئے مقامات پلان کرنے کی خاطر کسی ملک میں نئے سائن اپس کی تعداد۔

جائز مفاد

یہاں ہمارے جائز مفادات میں کامیابی سے اپنا کاروبار چلانے کیلئے تحقیق اور پلاننگ شامل ہیں۔

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا

آپ کی پیمنٹ پراسیس کرنے کیلئے۔

مثال کے طور پر جب ہم آپ کو Spotify سبسکرپشن خریدنے کی سہولت دینے کیلئے آپ کا ذاتی ڈیٹا استعمال کرتے ہیں۔

معاہدے کی انجام دہی اور رضامندی

  • صارف ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا
  • اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا

Spotify سروس کو محفوظ رکھنے اور دھوکہ دہی کا پتا چلانے اور اس سے بچانے کیلئے۔

مثال کے طور پر جب ہم Spotify سروس کے دھوکہ دہی پر مبنی استعمال کو چیک کرنے کیلئے استعمال کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔

جائز مفاد

یہاں ہمارے جائز مفادات میں Spotify سروس اور ہمارے صارفین کی دھوکہ دہی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے حفاظت شامل ہے۔

  • صارف ڈیٹا
  • اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا

تحقیق اور سرویز منعقد کرنے کیلئے۔

مثال کے طور پر جب ہم اپنے صارفین سے ان کے تاثرات پوچھنے کیلئے رابطہ کرتے ہیں۔

جائز مفاد

یہاں ہمارے جائز مفادات میں اس بارے میں مزید جاننا شامل ہے کہ لوگ Spotify سروس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

ایسے دائرہ کاروں میں جہاں جائز مفاد کو قانونی بنیاد نہیں سمجھا جاتا، ہم معاہدے کی ضرورت یا رضامندی پر انحصار کرتے ہیں۔

5. آپ کا ذاتی ڈیٹا شیئر کرنا

یہ سیکشن بیان کرتا ہے Spotify سروس کے آپ کے استعمال سے اکٹھا یا جنریٹ ہونے والا ذاتی ڈیٹا کون موصول کرتا ہے۔

عوامی طور پر دستیاب معلومات

مندرجہ ذیل ذاتی ڈیٹا Spotify سروس پر ہمیشہ عوامی طور پر دستیاب ہوگا (آپ کے بلاک کردہ کسی صارف کے علاوہ):

  • آپ کا پروفائل نام
  • آپ کی پروفائل تصویر
  • آپ کی عوامی پلے لسٹس
  • دیگر مواد جو آپ Spotify سروس پر پوسٹ کرتے ہیں اور کوئی بھی وابستہ موضوعات، تفصیلات اور تصاویر۔
  • آپ Spotify سروس پر کسے فالو کرتے ہیں
  • Spotify سروس پر آپ کو کون فالو کرتا ہے

آپ یا کوئی دوسرا صارف تیسرے فریق کی سروسز جیسے سوشل میڈیا یا پیغام رسانی کے پلیٹ فارمز پر بعض معلومات شیئر کر سکتے ہیں۔ اس میں یہ شامل ہے:

  • آپ کی پروفائل
  • کوئی بھی مواد جو آپ Spotify پر پوسٹ کرتے ہیں اور اس مواد سے متعلق تفصیلات
  • آپ کے پلے لسٹس اور تمام وابستہ عنوانات، تفصیلات اور تصاویر

جب یہ شیئرنگ کی جاتی ہے تو تیسرے فریق کی سروس اپنی خصوصیات کو سپورٹ کرنے کیلئے اس کی ایک کاپی اسٹور کر سکتی ہے۔

ذاتی ڈیٹا جو آپ شیئر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں

ہم مندرجہ ذیل ذاتی ڈیٹا کو صرف ان کے ساتھ شیئر کریں گے جنہیں ذیل میں ٹیبل میں بیان کیا گیا ہے:

  • جہاں آپ نے Spotify سروس کی خصوصیت یا تیسری پارٹی کی ایپلیکیشن، سروس یا ڈیوائس استعمال کرنے کا انتخاب کیا ہے اور اسے فعال کرنے کیلئے ہمیں ذاتی ڈیٹا شیئر کرنے کی ضرورت ہے، یا
  • اگر آپ بصورت دیگر ہمیں ذاتی ڈیٹا شیئر کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ مثلاً، آپ Spotify سروس میں مناسب سیٹنگ منتخب کر کے یا ہمیں اپنی رضامندی دے کر ایسا کر سکتے ہیں
وصول کنندگان کے زمرے ڈیٹا کے زمرے جو آپ شیئر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں شیئر کرنے کی وجہ

فریقین ثالث ایپلیکیشنز، سروسز اور ڈیوائسز جو آپ اپنے Spotify اکاؤنٹ سے منسلک کرتے ہیں

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا

آپ کا Spotify اکاؤنٹ منسلک کرنے یا تیسرے فریق کی ایپلیکیشنز، سروسز یا ڈیوائسز کے حوالے سے آپ کو Spotify سروسز استعمال کرنے کی سہولت دینے کیلئے۔

تیسری پارٹی کی ایپلیکیشنز، سروسز اور ڈیوائسز میں یہ شامل ہیں:

  • سوشل میڈیا ایپلیکیشنز
  • اسپیکر ڈیوائسز
  • ٹیلیویژنز
  • آٹو موٹو پلیٹ فارمز
  • وائس اسسٹنٹس

آپ اپنے اکاؤنٹ میں 'ایپس' کے تحت کئی تیسرے فریق کے کنکشنز دیکھ اور ہٹا سکتے ہیں۔

سپورٹ کمیونٹی

  • صارف ڈیٹا

آپ کو Spotify سپورٹ کمیونٹی استعمال کرنے کیلئے اہل بنانے کے واسطے۔

جب آپ Spotify سپورٹ کمیونٹی پر اکاؤنٹ کیلئے رجسٹر کرتے ہیں تو ہم آپ سے ایک پروفائل نام بنانے کیلئے کہیں گے۔ یہ Spotify سپورٹ کمیونٹی استعمال کرنے والی سبھی لوگوں کو عوامی طور پر ڈسپلے کیا جائے گا۔ ہم آپ کے پوسٹ کردہ تمام سوالات یا تبصرے بھی ڈسپلے کریں گے۔

دیگر Spotify صارفین

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا

دیگر Spotify صارفین کے ساتھ آپ کے Spotify سروس کے استعمال سے متعلق معلومات شیئر کرنے کیلئے۔ ان میں Spotify پر آپ کے فالوؤرز شامل ہو سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر، 'سوشل' سیٹنگز کے تحت آپ اپنے حالیہ طور پر پلے کیے گئے آرٹسٹس اور پلے لسٹس اپنی پروفائل پر شیئر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ دیگر صارفین کے ساتھ ایک مشترکہ پلے لسٹ بنانے یا شامل ہونے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔ مشترکہ پلے لسٹس آپ کی سننے کی سرگرمی کے لحاظ سے سے آپ کو سوشل تجاویز فراہم کرتی ہیں۔

آرٹسٹس اور ریکارڈ لیبلز

  • صارف ڈیٹا

آرٹسٹس، ریکارڈ لیبلز یا دیگر پارٹنرز سے خبریں یا پروموشنل آفرز موصول کرنے کیلئے۔

آپ اس مقصد کیلئے اپنا صارف ڈیٹا شیئر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ آپ کے پاس کبھی بھی اپنا فیصلہ تبدیل کرنے اورکسی بھی وقت اپنی رضامندی واپس لینے کا اختیار ہوگا۔

وہ معلومات جو ہم شیئر کر سکتے ہیں

ہم کس سے اور کیوں شیئر کرتے ہیں اس کی تفصیلات کیلئے یہ ٹیبل دیکھیں۔

وصول کنندگان کے زمرے ڈیٹا کے زمرے شیئر کرنے کی وجہ

سروس فراہم کنندگان

  • صارف ڈیٹا
  • اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

تاکہ وہ Spotify کو اپنی سروسز فراہم کر سکیں۔

ان سروس فراہم کنندگان میں وہ شامل ہیں جنہیں ہم اس لیے بھرتی کرتے ہیں:

  • کسٹمر کی معاونت کیلئے
  • ٹینکیکل انفراسٹرکچر کو آپریٹ کرنے کیلئے جس کی ہمیں Spotify سروس فراہم کرنے کیلئے ضرورت ہے
  • ہمارے سسٹمز اور سروسز کے تحفظ اور انہیں سیکیور کرنے میں ہماری معاونت کیلئے (مثلاً Google کا reCAPTCHA)
  • Spotify کی (اور ہمارے پارٹنرز کی) پروڈکٹس، سروسز، ایونٹس اور پروموشنز کی مارکیٹنگ میں مدد

پیمنٹ پارٹنرز

  • صارف ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا

تاکہ وہ آپ کی پیمنٹس پراسیس کر سکیں نیز انسداد دھوکہ دہی کیلئے۔

تشہیری پارٹنرز

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا

تاکہ وہ آپ کو Spotify سروس پر زیادہ متعلقہ تشہیر ڈیلیور کرنے اور اشتہارات کی افادیت کی پیمائش کرنے میں ہماری مدد کر سکیں۔

مثال کے طور پر، ہمارے تشہیری پارٹنرز ذاتی نوعیت کے اشتہارات کی سہولت فراہم کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔

مارکیٹنگ پارٹنرز

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا

ہمارے پارٹنرز کے ساتھ Spotify کو پروموٹ کرنے کیلئے۔ ہم ان پارٹنرز کے ساتھ مخصوص صارف ڈیٹا اور استعمال کا ڈیٹا شیئر کرتے ہیں جہاں یہ لازمی ہو:

  • آپ کو Spotify پروموشنز بشمول ٹرائلز اور دیگر بنڈلڈ آفرز میں حصہ لینے کا اہل بنانے کیلئے
  • دیگر آن لائن سروسز میں شائع کردہ میڈیا اور تشہیر میں Spotify کو پروموٹ کرنے کیلئے
  • Spotify پروموشنز کی افادیت کی پیمائش میں ہماری اور ہمارے پارٹنرز کی مدد کیلئے

پارٹنرز کی مثالوں میں یہ شامل ہیں:

  • مارکیٹنگ یا اسپانسرشپ پارٹنرز
  • ویب سائٹس اور موبائل ایپس جو ہمیں اپنی سروسز پر تشہیر کی اسپیس فروخت کرتے ہیں
  • ڈیوائس، ایپ اور موبائل پارٹنرز جو Spotify پروموشنز بھی آفر کرتے ہیں

ہمارے پارٹنرز ان کے ساتھ ہمارے شیئر کردہ ڈیٹا کے ساتھ اس دوسرے ڈیٹا کو بھی جمع کر سکتے ہیں جو وہ آپ کے متعلق جمع کرتے ہیں، مثلاً ان کی سروسز کا آپ کا استعمال۔ ہم اور ہمارے پارٹنرز ایسی آفرز، پروموشنز یا دیگر مارکیٹنگ کی پیشکش کرنے کیلئے یہ معلومات استعمال کر سکتے ہیں جو ہمیں لگتا ہے آپ کیلئے متعلقہ ہوں گی۔

ہوسٹنگ پلیٹ فارمز

  • استعمال کا ڈیٹا

ہوسٹنگ پلیٹ فارمز پوڈکاسٹس ہوسٹ کرتے ہیں تاکہ وہ انہیں آپ کو ڈیلیور کر سکیں۔ ہم آپ کے پوڈکاسٹ پلے کرنے پر ہوسٹنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ مخصوص ڈیٹا شیئر کرتے ہیں جیسے آپ کا IP پتہ۔ ہم آپ کو دیگر پوسٹنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب پوڈکاسٹس اسٹریم کرنے کی بھی سہولت دیتے ہیں جو Spotify کی ملکیت نہیں ہیں۔

پوڈکاسٹ فراہم کنندگان کو شو یا قسط کی تفصیل میں یہ وضاحت کرنی چاہیے کہ پوڈکاسٹ کون سا پلیٹ فارم ہوسٹ کر رہا ہے۔ ہوسٹنگ پلیٹ فارمز اپنے ساتھ شیئر کردہ ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں یہ جاننے کیلئے ان کی اپنی رازداری کی پالیسی دیکھیں۔

اکیڈمک محققین

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا

شماریاتی تجزیے اور اکیڈمک اسٹڈی جیسی سرگرمیوں کیلئے، مگر صرف فرضی شناخت کے ساتھ۔ فرضی شناخت والا ڈیٹا کا مطلب ہے کہ آپ کا ڈیٹا آپ کے نام یا دیگر براہ راست شناخت کرنے والی معلومات کی بجائے کوڈ کے ذریعے شناخت ہوتا ہے۔

دیگر Spotify گروپ آف کمپنیز بشمول کمپنیز جو Spotify حاصل کرتی ہے

  • صارف ڈیٹا
  • اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

ہمارے روزمرہ کے کاروباری آپریشنز کی انجام دہی اور اس لیے کہ ہم Spotify سروس اور حاصل کردہ سروسز برقرار رکھ سکیں، بہتر بنا سکیں یا آپ کو فراہم کر سکیں۔

مثال کے طور پر:

  • مختلف گروپ آف کمپنیز کیلئے کام کرنے والے ہمارے ملازمین کو Spotify سروسز کیلئے خصوصیات ڈیولپ کرنے یا بہتر بنانے کی اہلیت دینے کیلئے
  • Spotify سروس پر چلائے جانے والے اشتہار کی کمپنیز کی افادیت کی پیمائش کیلئے ہماری پیمائشی کمپنیوں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنا
  • صارف کے سننے کے رجحانات کو بہتر طور پر سمجھنے کیلئے ہماری پوڈکاسٹ کمپنیز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنا

قانونی چارہ جوئی کیلئے قانون نفاذ کرنے والے ادارے اور دیگر حکام یا دیگر پارٹیاں

  • صارف ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا

جب ہمیں نیک نیتی کے ساتھ لگتا ہے کہ ایسا کرنا ہمارے لیے ضروری ہے، جیسے:

  • قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کیلئے
  • جائز قانونی پراسیس کا جواب دینے کیلئے (جیسے سرچ وارنٹ، کورٹ آرڈر یا عرضی)
  • ہمارے اپنے یا تیسرے فریق کے جائز مفاد کیلئے، اس سے متعلق:
    • قومی سلامتی
    • قانون کے نفاذ
    • قانونی چارہ جوئی (کورٹ کیس)
    • مجرمانہ تحقیقات
    • کسی کے تحفظ کی حفاظت
    • موت یا ناگزیر جسمانی چوٹ سے بچنے کیلئے

ہمارے کاروبار کے خریداروں کیلئے

  • صارف ڈیٹا
  • اسٹریٹ کے پتے کا ڈیٹا
  • استعمال کا ڈیٹا
  • وائس ڈیٹا
  • پیمنٹ اور خریداری کا ڈیٹا
  • سروے اور تحقیقاتی ڈیٹا

اگر ہمیں کسی خریدار یا ممکنہ خریدار کو اپنا کاروبار فروخت کرنا ہو یا فروخت کرنے کیلئے بات چیت کرنی ہو۔

ایسی صورت میں، ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا اس ٹرانزیکشن کے حصے کے طور پر کسی جانشین یا ایفیلیٹ کو منتقل کر سکتے ہیں۔

6. ڈیٹا کی برقراریت

ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا صرف اس وقت تک برقرار رکھتے ہیں جب تک آپ کو Spotify سروس فراہم کرنے کیلئے ضروری ہو اور Spotify کے قانونی اور لازمی کاروباری مقاصد کیلئے، جیسے:

  • Spotify سروس کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کیلئے
  • نئی خصوصیات اور پیشکشوں سے متعلق ڈیٹا پر مبنی کاروباری فیصلے کرنے کیلئے
  • ہماری قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کیلئے
  • تنازعوں کے حل کیلئے

ہماری برقراریت کے دورانیوں کے کچھ زمرے اور ان کا تعین کرنے کے معیارات یہ ہیں:

  • آپ کے ہٹائے جانے تک برقرار رکھا جانے والا ڈیٹا
    آپ کے بعض ذاتی ڈیٹا کو حذف کیے جانے سے متعلق درخواست کرنا آپ کا حق ہے۔ مزید معلومات اور یہ جاننے کے لیے کہ ہم کن صورتوں میں آپ کی درخواست پر عمل کر سکتے ہیں سیکشن 2 'آپ کے ذاتی ڈیٹا کے حقوق اور کنٹرولز' میں 'مٹانے' سے متعلق سیکشن دیکھیں۔
    آپ کچھ ذاتی ڈیٹا کو براہ راست Spotify سروس سے بھی حذف کر سکتے ہیں: مثلاً، آپ اپنی پروفائل تصویر میں ترمیم یا اسے حذف کر سکتے ہیں۔ جہاں صارفین خود ذاتی ڈیٹا کو دیکھ اور اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، ہم معلومات کو صارفین کی مرضی کے دورانیے تک برقرار رکھتے ہیں الا یہ کہ ذیل میں بیان کیے گئے کسی محدود مقصد کا اطلاق ہوتا ہو۔
  • وہ ڈیٹا جس کی معیاد ایک مخصوص مدت کے بعد ختم ہو جاتی ہے
    ہم نے برقراریت کے مخصوص دورانیے سیٹ کیے ہیں تاکہ کچھ ڈیٹا کی معیاد مخصوص دورانیوں کے بعد ختم ہو جائے۔ مثلاً، آپ کا تلاش کے استفسارات کے طور پر درج کیا گیا ذاتی ڈیٹا عموماً 90 دن بعد حذف ہو جاتا ہے۔
  • آپ کا Spotify اکاؤنٹ حذف ہونے تک برقرار رکھا جانے والا ڈیٹا
    ہم آپ کے Spotify اکاؤنٹ کے حذف ہونے تک کچھ ڈیٹا کو برقرار رکھتے ہیں۔ اس کی مثالوں میں Spotify کا صارف نام اور پروفائل کی معلومات شامل ہیں۔ ہم عموماً اکاؤنٹ موجود رہنے تک اس کی اسٹریمنگ کی سرگزشت بھی برقرار رکھتے ہیں مثلاً ریٹرواسپیکٹیو پلے لسٹس جن سے صارفین لطف اندوز ہوتے ہیں اور سننے کی عادات کو مد نظر رکھنے والی ذاتی تجاویز (مثلاً ٹائم مشین یا آپ کا گرمیوں کا ریوائنٹ) فراہم کرنے کے لیے۔ جب آپ کا Spotify اکاؤنٹ حذف ہوتا ہے تو ڈیٹا کے اس زمرے کو حذف کر دیا جاتا ہے یا اس کی شناخت ختم کردی جاتی ہے۔
  • محدود مقاصد کیلئے توسیعی دورانیوں تک برقرار رکھا جانے والا ڈیٹا
    آپ کا اکاؤنٹ حذف ہونے کے بعد ہم کچھ ڈیٹا کو زیادہ دورانیے تک برقرار رکھتے ہیں لیکن بہت محدود مقاصد کی خاطر۔ مثلاً، ہم ایسی قانونی یا معاہداتی پابندیوں کے تابع ہو سکتے ہیں جو اس کا تقاضا کرتی ہوں۔ اس میں ڈیٹا کی برقراریت کے لازمی قوانین، کسی تفتیش سے متعلقہ ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے حکومتی احکامات یا چارہ جوئی کے مقاصد کے لیے رکھا گیا ڈیٹا شامل ہو سکتا ہے۔ ہم Spotify سروس سے ہٹائے گئے ڈیٹا کو بھی محدود دورانیہ وقت تک برقرار رکھ سکتے ہیں۔ اس کی درج ذیل وجوہات ہو سکتی ہیں:
    • صارف کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد کرنے کے لیے، یا
    • ہمارے پلیٹ فارم پر نقصان دہ مواد سے حفاظت کے لیے۔

اس سے ہمیں ہماری صارف کی گائیڈ لائنز اور پلیٹ فارم کے قوائد و ضوابط کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تفتیش کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دوسری طرف، اگر قانون کا تقاضہ ہو تو ہم غیر قانونی مواد کو ہٹا دیں گے۔

7. دوسرے ممالک میں منتقل کرنا

ہمارے کاروبار کی عالمی فطرت کے وجہ سے، Spotify ڈیٹا کو بین الاقوامی طور پر Spotify گروپ کمپنیوں، ذیلی کنٹریکٹرز اور پارٹنرز کے ساتھ شیئر کرتی ہے تاکہ آپ کو Spotify سروس فراہم کی جا سکے۔ وہ ایسے ممالک میں آپ کا ڈیٹا پراسیس کر سکتے ہیں جن کی ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین EU قوانین یا آپ جہاں رہتے ہیں وہاں کے قوانین جتنے طاقتور نہیں سمجھے جاتے۔ مثلاً، ہو سکتا ہے کہ وہ آپ کو آپ کے ڈیٹا پر وہی حقوق نہ دیں۔

جب بھی ہم ذاتی ڈیٹا کو بین الاقوامی طور پر منتقل کرتے ہیں، ہم ٹولز کے ذریعے:

  • یقینی بناتے ہیں کہ ڈیٹا کی منتقلی قابل اطلاق قوانین کی تعمیل میں ہو
  • آپ کے ڈیٹا کو EU کی سطح کی حفاظت فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں

یہ یقینی بنانے کیلئے کہ ڈیٹا کی ہر منتقلی قابل اطلاق EU قانون کی تعمیل کرتی ہے، ہم مندرجہ ذیل قانونی میکانزمز استعمال کرتے ہیں:

  • معیاری معاہدے کی شقیں ('SCCs')۔ یہ شقیں دوسری پارٹی سے آپ کے ڈیٹا کی حفاظت اور آپ کو EU کی سطح کے حقوق اور حفاظتیں فراہم کرنے کا تقاضا کرتی ہیں۔ مثلاً، ہم سیکشن 3 'ہم آپ کے بارے میں جو ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں' میں بیان کردہ ذاتی ڈیٹا اپنے ہوسٹنگ فراہم کنندہ کو منتقل کرنے کیلئے SCCs استعمال کرتے ہیں جو امریکہ میں موجود سرورز استعمال کرتے ہیں۔ آپ معیاری معاہدے کی شقوں کے تحت اپنے حقوق ہم سے رابطہ کر کے یا آپ کا ذاتی ڈیٹا پراسیس کرنے والے تیسرے فریق سے رابطہ کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔
  • موزونیت کے فیصلے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہم یورپی اکنامک ایریا سے باہر کے ممالک کو ذاتی ڈیٹا منتقل کرتے ہیں جن کے پاس ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کیلئے موزوں قوانین موجود ہیں، جیسا کہ یورپین کمیشن کی جانب سے تعین کیا گیا ہے۔ مثلاً، ہم سیکشن 3 'ہم آپ کے بارے میں جو ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں' میں بیان کردہ ذاتی ڈیٹا برطانیہ، جاپان، جمہوریہ کوریا اور سوئٹزرلینڈ میں موجود وینڈرز کو منتقل کرتے ہیں۔

ہم ہر ڈیٹا کی منتقلی کیلئے موزوں اضافی حفاظتوں کو بھی شناخت اور استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم یہ استعمال کرتے ہیں:

  • تکنیکی تحفظ، جیسے مرموز کاری اور فرضی شناخت
  • غیر متناسب یا غیر قانونی حکومتی اتھارٹی کی درخواستوں کو چینلج کرنے کیلئے پالیسیاں اور پراسیسز

8. آپ کا ذاتی ڈیٹا محفوط رکھنا

ہم اپنے صارف کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم آپ کے ذاتی ڈیٹا کی سیکیورٹی کے تحفظ میں مدد کیلئے مناسب تکنیکی اور تنظیمی اقدامات کا اطلاق کرتے ہیں۔ تاہم، آگاہ رہیں کہ کوئی بھی سسٹم کبھی بھی مکمل طور پر سیکیور نہیں ہوتا ہے۔

ہم نے اپنے سسٹمز میں ذاتی ڈیٹا کی غیر مجاز رسائی اور غیر ضروری برقراریت سے حفاظت کیلئے مختلف حفاظتی اقدامات لیے ہیں۔ اس میں فرضی شناخت، مرموز کاری، رسائی اور برقراریت کی پالیسیاں شامل ہیں۔

اپنے صارف اکاؤنٹ کی حفاظت کیلئے، ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ:

  • ایک طاقتور پاس ورڈ استعمال کریں جو آپ صرف اپنے Spotify اکاؤنٹ کیلئے استعمال کرتے ہیں
  • کسی کے ساتھ بھی اپنا پاس ورڈ شیئر نہ کریں
  • اپنے کمپیوٹر اور براؤزر پر رسائی کو محدود بنائیں
  • کسی شیئرڈ ڈیوائس پر Spotify سروس استعمال کرنے کے بعد لاگ آؤٹ کر لیں
  • اپنا اکاؤنٹ محفوظ رکھنے کے بارے میں مزید تفصیلات پڑھیں

آپ اپنے اکاؤنٹ صفحے پر 'ہر جگہ سے سائن آؤٹ کریں' فنکشن کے ذریعے بیک وقت Spotify سے متعدد جگہوں سے لاگ آؤٹ کر سکتے ہیں۔

اگر دوسرے افراد کے پاس آپ کے Spotify اکاؤنٹ تک رسائی ہے تو وہ آپ کے ذاتی ڈیٹا، کنٹرولز اور آپ کے اکاؤنٹ میں دستیاب Spotify سروس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً، ہو سکتا ہے آپ نے شیئرڈ ڈیوائس پر کسی کو اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دی ہو۔

یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ صرف ان افراد کو اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دیں جن کے ساتھ آپ اپنا یہ ذاتی ڈیٹا شیئر کرنے میں مطمئن ہیں۔ آپ کے Spotify اکاؤنٹ کا کسی اور کی طرف سے استعمال آپ کی ذاتی نوعیت کی تجاویز پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور آپ کے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ میں شامل ہو سکتا ہے۔

9. بچے

نوٹ: اس پالیسی کا اطلاق بچوں کیلئے Spotify پر نہیں ہوتا ہے جب تک کہ بچوں کیلئے Spotify کی رازداری کی پالیسی ایسا نہ کہے۔ بچوں کیلئے Spotify ایک علیحدہ Spotify ایپلیکیشن ہے۔

Spotify سروس کی ہر ملک یا علاقے میں کم سے کم 'عمر کی حد' ہے۔ Spotify سروس ان بچوں کیلئے نہیں ہے جن کی عمر:

  • 13 سال سے کم ہے، یا
  • ان کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنا غیر قانونی بناتی ہے، یا
  • ان کے ذاتی ڈیٹا کو پراسیس کرنے کیلئے والدین کے کنٹرول کا تقاضا کرتی ہے

ہم قابل اطلاق عمر کی حد سے کم عمر بچوں کا ذاتی ڈیٹا جان بوجھ کر اکٹھا یا استعمال نہیں کرتے ہیں۔ اگر آپ عمر کی حد سے کم ہیں تو براہ کرم Spotify سروس استعمال نہ کریں اور ہمیں کسی بھی قسم کا ذاتی ڈیٹا فراہم نہ کریں۔ اس کی بجائے، ہم بچوں کیلئے Spotify اکاؤنٹ استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔

اگر آپ عمر کی حد سے کم بچے کے والد/والدہ ہیں اور آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کے بچے نے Spotify کو ذاتی ڈیٹا فراہم کیا ہے تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

اگر ہمیں پتا چلتا ہے کہ ہم نے قابل اطلاق عمر کی حد سے کم عمر بچے کا ڈیٹا جمع کیا ہے تو ہم ذاتی ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرنے کیلئے مناسب اقدامات لیں گے۔ اس کیلئے ہمیں اس بچے کا Spotify اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

مرکزی Spotify سروس پر شیئرڈ ڈیوائس استعمال کرتے ہوئے، آپ کو 18 سال سے کم عمر افراد کیلئے ایسا مواد پلے کرنے یا تجویز کرنے کے سلسلے میں محتاط رہنا چاہیے جو ان کیلئے غیر مناسب ہو سکتا ہے۔

10. اس پالیسی پر تبدیلیاں

ہم کبھی کبھار اس پالیسی پر تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔

جب ہم اس پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہیں تو ہم آپ کو حالات کے تحت مناسب نمایاں نوٹس فراہم کریں گے۔ مثال کے طور پر، ہم Spotify سروس کے اندر نمایاں نوٹس ظاہر کر سکتے ہیں یا آپ کو ای میل یا ڈیوائس نوٹیفکیشن بھیج سکتے ہیں۔

11. ہم سے رابطہ کرنے کا طریقہ

اس پالیسی کے متعلق کسی بھی قسم کے سوالات یا خدشات کیلئے، ہمارے ڈیٹا تحفظ کے آفیسر سے ان میں سے کسی طریقے سے رابطہ کریں:

  • privacy@spotify.com پر ای میل کریں
  • ہمیں یہاں خط بھیجیں: Spotify AB, Regeringsgatan 19, 111 53 Stockholm, Sweden

Spotify AB اس پالیسی کے تحت پراسیس کیے جانے والے ڈیٹا کا ڈیٹا کنٹرولر ہے۔

© Spotify AB