حفاظت اور پرائیویسی سینٹر

‏Spotify پر مواد کی رپورٹ کرنا

مجموعی جائزہ

‏Spotify میں ہم تخلیقی اظہار کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہماری کمیونٹی محفوظ طریقے سے اپنی اصل شخصیت کا اظہار کر سکے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہر چیز کی اجازت ہے۔

ہمارے دیرینہ پلیٹ فارم کے قوائد و ضوابط بیان کرتے ہیں کہ Spotify پر کس چیز کی اجازت ہے اور کس کی نہیں۔ ہم چھوٹے بچوں کو متاثر کرنے والے، آف لائن نقصان کے زیادہ خطرے کا باعث بننے والے یا ممکنہ طور پر غیر قانونی مواد کے جائزے کو ترجیح دیتے ہیں۔

غیر قانونی مواد یا پلیٹ فارم کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے خلاف کس طرح کی کارروائیاں کی جاتی ہیں؟

جب ہمیں کوئی ایسا مواد ملتا ہے جو ہمارے پلیٹ فارم کے قوائد و ضوابط کے خلاف ہو یا مقامی قانون کے تحت غیر قانونی ہو تو ہم مختلف کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ ان کارروائیوں میں مواد ہٹانا، ڈسٹریبیوشن پر پابندی لگانا، مواد سے متعلق انتباہ کے لیبلز لگانا اور/یا ڈی منیٹائزیشن شامل ہو سکتے ہیں۔

کوئی Spotify پر مواد کی رپورٹ کس طرح کر سکتا ہے؟

اگر آپ کو لگتا ہے کہ مواد کا کوئی جزو ہمارے پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر سکتا ہے تو براہ کرم اسے ہمارے محفوظ رپورٹنگ فارم کے ذریعے رپورٹ کریں۔ مواد کے مالک کو معلوم نہیں ہو گا کہ رپورٹ کس نے کی ہے۔

ایسے مواد کی رپورٹ کرنے کے لیے جو آپ کے مطابق آپ کے حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کرتا ہے یا بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ اس فارم کے ذریعے رپورٹ کردہ مواد (جب تک کہ یہ دانشورانہ املاک کی وجوہات کی بناء پر رپورٹ نہ کیا جا رہا ہو) کا بھی پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے لیے جائزہ لیا جائے گا۔ املاک دانش کی خلاف ورزی سے متعلق Spotify کی پالیسی کے بارے میں مزید معلومات ہماری کاپی رائٹ پالیسی میں تلاش کی جا سکتی ہے۔

ہمارے رپورٹنگ کے عمل کا غلط استعمال کرنے سے آئندہ رپورٹس جمع کروانے کی آپ کی اہلیت پر پابندی لگائی جا سکتی ہے اور Spotify کی استعمال کی شرائط، بشمول ہمارے پلیٹ فارم کے قواعد و ضوابط کی مکرر خلاف ورزیوں کے نتیجے میں آپ کا اکاؤنٹ معطل یا ختم کیا جا سکتا ہے۔

مواد کی رپورٹ کون کر سکتا ہے؟

ای میل پتے کے ساتھ کوئی بھی شخص Spotify پر مواد کی رپورٹ کر سکتا ہے خواہ اس کے پاس Spotify اکاؤنٹ نہ بھی ہو۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ ہمارے رپورٹنگ پراسیس کی خلاف ورزی مستبقل میں درخواستیں جمع کروانے کی آپ کی اہلیت کو محدود کر سکتی ہے۔

کیا مواد کے فیصلوں پر اپیل کی جا سکتی ہے؟

مواد کے فیصلوں کی اپیل کرنے کے اختیارات مقام کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں، اور ہم مستقبل میں اپنی صلاحیتوں کو پھیلانا جاری رکھیں گے۔

اگر آپ اپنے مواد پر یا اپنی رپورٹ کے جواب میں کیے گئے نفاذ کے فیصلے سے متفق نہیں ہیں، تو آپ اپیل جمع کروا سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، براہ کرم اس نوٹیفیکیشن میں دی گئی ہدایات کو فالو کریں جو آپ کو Spotify سے موصول ہوئی ہوں گی۔

میں ایپ سے متعلق دیگر مسائل کیسے رپورٹ کر سکتا ہوں؟

اگر آپ کو ناقص معلومات یا ایپ کی فعالیت کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو آپ ان کی رپورٹ یہاں کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک آرٹسٹ ہیں، تو آپ کا لیبل یا تقسیم کار آپ کی موسیقی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔